ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہری پور سے اجتماعی زیادتی کے 5ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزموں سے نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں، گزشتہ رات ملزمان 25سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد فرار ہو گئے تھے ،پولیس کو دوران گشت متاثرہ لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔