بیٹی کی متوقع پیدائش پر شوہر کے ہاتھوں حاملہ بیوی قتل
جڑانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بیٹی کی متوقع پیدائش پر شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا۔ ملزم نے بیوی کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹ آنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق خاتون پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھی ملزم نے بیوی کو الٹرا ساونڈ رپورٹ آنے کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا،مقتولہ کے شوہر اور بہنوئی کو پھولنگر سے گرفتار کر لیا ہے ۔