اقتدار کا ملتانی سورج غروب ، رحیم یارخاں میں طلوع ، مخدوم شہاب نئے وزیراعظم ، جمعرات کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اقتدار کا ملتانی سورج غروب ، رحیم یارخاں میں طلوع ، مخدوم شہاب نئے وزیراعظم ، ...
اقتدار کا ملتانی سورج غروب ، رحیم یارخاں میں طلوع ، مخدوم شہاب نئے وزیراعظم ، جمعرات کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ سے مخدوم یوسف رضاگیلانی کو نااہل قراردیے جانے کے بعد وزارتِ عظمیٰ کا ’ہما‘مخدوم شہاب مختار کے سرپر بیٹھ گیا ۔ دنیا نیوز کے مطابق اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں مخدوم شہاب الدین کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق صدر زرداری نے نااہل وزیراعظم کی مخدوم یوسف رضاگیلانی جانب سے مخدوم یوسف شہاب الدین پر کیا جانے والا اعتراض پارٹی کے وسیع مفاد میں واپس لینے کیلئے کہا اور واضح کیا کہ کسی طرح بھی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو ناراض نہیں کر سکتے ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے اس فیصلے سے اتحادیوں کو آگاہ کردیا ہے۔ اور بتایا گیا ہے کہ انہیں قائد ایوان چننے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کو جمعرات کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، اتحادی جماعتوں کو بھی اپنے اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے کہا گیا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس میں مخدوم یوسف رضا گیلانی نے مخدوم شہاب الدین پر ان کی وزارتِ صحت کے دوران اپنے بیٹے کی ایفی ڈرین سکینڈل کے حوالے سے بعض معاملات پر اعتراض کیا تھا ۔اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے یہ وضاحت بھی کی کہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران آف ایئر نشر ہونے والی گفتگو میں دکھائی جانے والی گفتگو میں جو ٹیلی فون کال کی گئی تھی اس کیلئے اس پروگرام کے اینکر نے ان کے بیٹے کو بار بار مس کال دی تھی اور انہوں نے جوابی کال کی تھی جبکہ یہ کام ایک ادارے کے کہنے پر کیا گیااور پھر خود ہی ملک ریاض سے ان کے کہے بغیر بات کروائی ۔ مخدوم شہاب الدین کا تعلق میانوالی قریشیاں رحیم یار خان کے پرانے زمیندار سیاسی گھرانے سے ہے ۔ ان کا ایک صاحبزادہ اور دو صاحبزادیاں ہیں ان کا خاندان کی ویسٹ پاکستان ، بہاولپور ریاست اور قومی اسمبلی کے پرانے حلقہ این 146جو اب این اے 194بن چکا ہے ،سے ہمیشہ نمائندگی رہی ہے۔ حلیم طبع مخدوم شہاب الدین محترمہ بینظیر بھٹو کے پہلے دورِحکومت میں خزانے کے وزیر بھی رہے ہیں۔ 

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -