پیپلز پارٹی سے ق لیگ کے شکوے سامنے آگئے ، اتحاد پر تحفظات کا اظہار

پیپلز پارٹی سے ق لیگ کے شکوے سامنے آگئے ، اتحاد پر تحفظات کا اظہار
 پیپلز پارٹی سے ق لیگ کے شکوے سامنے آگئے ، اتحاد پر تحفظات کا اظہار

  



اسلام آ با د (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی جانب سے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے میں ممکنہ ”نامناسب “ فیصلے کی صورت میں پیپلز پارٹی اور ق لیگ میں انتخابی اتحاد بھی خطرے میں پڑتا دکھائی دیتا ہے۔مسلم لیگ(ق) کے سربرا ہ چو ہد ری شجا عت حسین کی زیر صدا رت پا رلیما نی پا رٹی کے اجلاس میں مو جو دہ صورتحا ل اورنئے وزیر اعظم کے نام پر غو ر کیا گیا جس دوران پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد پر تحفظات سامنے آئے۔ ا ن تحفظات کا مرکز چوہدری احمد مختار ہیں جو ق لیگ کے سربراہ کے دیرینہ حریف ہیں اور انہیں وزیراعظم نامزد کئے جانے کی صورت میں ق لیگ نے ان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں(ق)لیگ کے ارکان کا کہنا تھا کہ اتحا د کو ایک سال ہو گیا مگر ایک بھی مطالبہ نہیں ما نا گیا ،ار کان اسمبلی کو کو ئی بھی فنڈ نہیں دیے گئے اور ق لیگ کے وزراءسے بھی حکومتی رویہ درست نہیں رہا ۔ مسلم لیگ(ق) نے پارلیمانی پا رٹی کا اجلا س کل پھر طلب کر لیا ہے۔

مزید : اسلام آباد