پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف نظرثانی اپیل کرے گی :اجلاس میں فیصلہ

پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف نظرثانی اپیل کرے گی :اجلاس میں فیصلہ
پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف نظرثانی اپیل کرے گی :اجلاس میں فیصلہ

  



اسلام آباد(این این آئی) پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کر نے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل کرے گی ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال پرغور کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کااجلاس چیئر مین بلاول بھٹو زر داری، شریک چیئرمین آصف علی زر داری کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ¾ وفاقی وزراءاور سینئر رہنما شریک ہوئے ایوان صدر میں ہونے والے انتہائی اہم اجلاس میں ایکٹ آف پارلیمنٹ لانے سمیت مختلف آپشن زیر بحث آئے۔اجلاس میں پارٹی کے شریک چیئر مین صدر آصف علی زرداری کو فیصلے کرنے کا اختیار بھی دیا گیا۔اجلا س میں پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل کرے گی۔مرکزی مجلس عاملہ صدراورچیرمین پیپلزپارٹی کے فیصلے کی بھرپورحمایت کرے گی،نئے وزیراعظم کیلئے احمدمختاراورمخدوم شہاب کے ناموں پرغورہوا،تاہم وزیراعظم کیلئے حتمی نام کافیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کر نے کا فیصلہ کیا ذرائع کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے بدھ کوقومی اسمبلی کااجلاس بلائے جانے کاامکان ہے۔

مزید : اسلام آباد