سپریم کورٹ کے فیصلے نے قانون کی حکمرانی کو دوبالا کردیا:شہبازشریف
لاہور (ثناءنیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کو دوبالا کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزارت اعظمیٰ کی قطعاً امیدوار نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر این آر او زدہ شخص کا تحفظ نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسائل حکومت اور عوام کو مل کر حل کرنے ہیں اگر نظام حکومت چلانے والے اچھے اور مناسب ہوں تو مسائل حل کر نے کی امید پیدا ہو تی ہے مسائل اپنی جگہ موجود ہیں مگر عدلیہ کا حالیہ فیصلہ قانون کی حکمرانی کو دوبالا کرتا ہے۔ سپیکر کی رولنگ کے خلاف ن لیگ نے اپیل کی تھی لٰہذا یہ فیصلہ ہماری اپیل پر ہوا ہے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم وزارت اعظمیٰ کے قطعاً امیدوار نہیں۔