ن لیگ وزارتِ عظمیٰ کیلئے قسمت آزما ئے گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ( ن )نے نئے وزیرراعظم کے چناوکیلئے حکو متی اتحادیو ں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اوراتحادی رہنماوں سے فوری رابطے شروع کر دئے ہیں۔ نواز شریف کی صدارت میں ن لیگ نے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال میں پارٹی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ( ن) نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے مرحلے پرچودھری برادران کی علاوہ( ق) لیگ کے دیگر رہنماﺅں سے بھی رابطہ کرے گی۔ مسلم لیگ ( ن )نے نگران سیٹ اپ کے قیام کا مطالبہ بھی کیاہے۔یہ فیصلہ بھی کیاگیاہے کہ اگر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور شفاف الیکشن کی ضمانت دی جائے تو مسلم لیگ( ن) اتحادی جماعتوں سے بھی وزیر اعظم کو قبول کر سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کے وزیرا عظم کے مقابلے میں ( ن )لیگ اپنا امیدوار لاسکتی ہے۔اتحادیوں کے ساتھ اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں مسلم لیگ ( ن )کی طرف سے سردار مہتاب عباسی کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک چودھری نثار،سردار مہتاب،اقبال جھگڑا اور احسن اقبال کو سونپا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ( ن) نے مولانا فضل الرحمان،فاٹاکے جوائنٹ پارلیمانی گروپ اور دیگر حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے بعد میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ( ن) کا مشاورتی اجلاس آج رات پھرہوگا۔