نیب کو ارسلان افتخا ر کی انکوائری کا حکم مل گیا

نیب کو ارسلان افتخا ر کی انکوائری کا حکم مل گیا
نیب کو ارسلان افتخا ر کی انکوائری کا حکم مل گیا

  



اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹارنی جنرل کاارسلان افتخارکیس میں تحقیقات کیلئے لکھا گیا خط نیب کوموصو ل ہو گیاہے اورنیب کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ چیرمین نیب کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہےجس میں نیب کے علاوہ ایف آئی اے،پولیس،بینکنگ اورقانونی ماہرین شامل ہونگے۔واضح رہے کہ اٹارنی جنرل نے ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کے لیے نیب کو خط لکھ دیا تھا جو کہ نیب کو مل گیا ہے ۔اٹارنی جنرل عرفان قادر کی طرف سے چیئرمین نیب ایڈمریل ریٹائرڈ فیصح بخاری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ارسلان افتخار مبینہ کرپشن کیس کی انکوائری شروع کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب چونکہ ملک کی سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی کے سربراہ ہیں اور نیب آرڈیننس کے تحت اسے تمام ایجنسیوں پر فوقیت حاصل ہے اس لئے معاملے کی تحقیقات کے لئے نیب ، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے۔

مزید : اسلام آباد