اعصام الحق اورڈچ پارٹنر کو جرمن جو ڑی سے شکست

اعصام الحق اورڈچ پارٹنر کو جرمن جو ڑی سے شکست
اعصام الحق اورڈچ پارٹنر کو جرمن جو ڑی سے شکست

  



ہالینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹنر کو یونیسیف اوپن کے کوارٹرفائنل میں جرمن جوڑی نے شکست سے دوچار کردیا۔کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اوران کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر کا آغاز تو اچھا تھا لیکن انہوں نے جرمن جوڑی بینجمن بیکر اور فلپ پیٹشنر کو پہلے سیٹ میں چھ،تین سے زیر کرلیا۔ اگلے دوسیٹ میں جرمن کھلاڑیوں کا کھیل نمایاں رہا جنہوں نے چھ، تین اوردس، چارسے کامیابی کے بعد اعصام الحق اور جولین روجرز کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل