کریڈٹ کا رڈکی حد بڑھا دی گئی

کریڈٹ کا رڈکی حد بڑھا دی گئی
کریڈٹ کا رڈکی حد بڑھا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو مالی طور پر مضبوط صارفین کی کریڈٹ کارڈ اور پرسنل لون کی حد 50 لاکھ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق ایسے صارفین جو مالی طور پر مضبوط ہو اور ان کا اپنے بینکوں سے لین دین اچھا رہا ہو ان کو یہ سہولت دی جاسکتی ہے اور اس سلسلے میں سٹیٹ بینک نے کنزیومرز فنانسنگ کے قوانین میں تبدیلی بھی کردی ہے تاہم بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ان صارفین کا کریڈٹ کارڈز،پرسنل لون کی مد میں مجموعی ایکسپوزر20 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عام صارفین کے لیے کریڈٹ کارڈ کی حد ابھی 20 لاکھ روپے ہے۔

مزید :

بزنس -