عافیہ صدیقی کی صحت کے بار ے میں تشویش ہے: فوزیہ صدیقی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا ہے کہ اگرچہ امریکی سفارتخانے سے انہیں عافیہ کی عافیت کی اطلاع دی گئی ہے لیکن ہمیں ان کی صحت کے بارے میں تشویش ہے ۔پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ تقریبا دو ماہ قبل امریکی سفارتخانے ڈاکٹر عافیہ کی صحت خراب ہونے کی اطلاع دی تھی اور انیس مئی کو آخری رابطے کے دوران ڈاکٹر عافیہ کا کہنا تھا کہ میری صحت کو خطرات لاحق ہیں،محسوس ہوتا ہےکہ مجھےخوراک میںزہرآلودچیزیں دی جارہی ہیں ۔ڈاکٹر عافیہ کی فیملی اور امریکی حکومت کے معاہدے کے تحت ایک ماہ میں تین سومنٹ کی بات چیت ہوتی ہے جس پر اٹھنے والا خرچہ ڈاکٹر عافیہ کی والدہ ادا کرتی ہیں۔