استاد برکت علی خان کی برسی منائی گئی

استاد برکت علی خان کی برسی منائی گئی

         

اسلام آباد (اے پی پی) برصغیرکے معروف گلوکار استاد برکت علی خان کی برسی منائی گئی ۔ برکت علی خان1905ءمیں پیدا ہوئے ۔ آپ نے غزل گائیکی کو نئی جہت بخشی ، آپ نے کلاسیکل گلوکاری میں نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ گلوکاری کے میدان میں جوہر دکھانے والوں نے آپ کے فن کی پیروی بھی کی۔ پاکستان اوربھارت میں آپ کی چاہنے والوں کی بھاری تعداد موجود ہے۔ استاد برکت علی خان 19جون1962 کو لاہور میں اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

مزید : کلچر