پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں، ماہ نور بلوچ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں، ماہ نور بلوچ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں، ماہ نور بلوچ
کیپشن: pic

  

لاہور(آئی این پی) اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹی وی کمرشل میں کام کا موقع مجھے صرف اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملا‘فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی‘ اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے جہاں بھی کام ملے ضرور کرنا چاہئے‘ پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں۔ ”آئی این پی“ سے خصوصی گفتگو میں اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جس کی وجہ سے فنکاروں کو بیرون ملک کام کی آفرز ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے جہاں بھی کام کا موقع ملے ضرور کرنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹی وی کمرشل میں کام کرنے کیلئے میرے لئے خوشی کی بات ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ کام مجھے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے ملا ہے۔

مزید :

کلچر -