”کک “ سلمان خان کی سپرہٹ فلم ثابت ہوگی،ارباز خان

”کک “ سلمان خان کی سپرہٹ فلم ثابت ہوگی،ارباز خان

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے کہا ہے کہ فلم ”کک “ اداکار سلمان خان کی سپرہٹ فلم ثابت ہوگی۔ اداکار و پروڈیوسر ارباز خان اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے بھائی اداکار سلمان خان کی فلم ”کک “ جس کا ٹریلر جاری کیا جاچکا ہے ان کے کیریئر کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوگی۔ فلم کا سکرپٹ معیاری ہے اور سلمان نے اپنے کردار پر بے حد محنت کی ہے انہیں یقین ہے کہ فلم کامیاب اور سپرہٹ ثابت ہوگی فلم کے ہدایت کار پروڈیوسر ساجد نادیہ والا ہیں فلم میں اداکار سلمان کے مدمقابل ہروئن جیکولین فرینڈس ہیں فلم جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

مزید :

کلچر -