نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم جرسی بوائزکے کلپس جاری

نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم جرسی بوائزکے کلپس جاری

  

نیویارک( نیٹ نیوز)وارنر بروس پکچرز کے تحت بننے والی ہالی وڈ کی نئی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم جرسی بوائز کاسنسنی سے بھرپور کلپس ریلیز کر دئیے گئے ۔ہالی وڈ ہدایتکارکلائینٹ ایسٹ وڈ کی اس فلم کی کہانی 1960کے ایک ایسے میوزیکل راک بینڈ پر مبنی ہے جنہیں اپنے کیرئیر کے شروعات میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم مستقل محنت، لگن اور کوشش کے بعد ایک دن یہ بینڈ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے گراہم کنگ ، رابرٹ لورینزاور کلائینٹ ایسٹوڈکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میںہالی وڈ اداکارجان لوئیڈ ینگ،ایرک برجن،مائیکل لیمینڈا،کرسٹوفر واکن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -