” سات اوچکے “ کا حصہ بننے پر فخر ہے، منوج باجپائی
ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ فلم ” سات آوچکے “ کا حصہ ہیں۔ اداکار منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اگرچہ فلم ” سات اوچکے“ میں چند ہی مناظر عکسبند کروائے ہیں ۔ اس کے باوجود انہیں فخر ہے کہ وہ فلم کاحصہ ہیں۔ انہوں نے فلم میں کے کے مینن کی بھی اداکاری کو سراہا اور انہیں پیشہ ور اداکار قرار دیدیا ۔ فرائیڈے فلم ورک کے بینر تلے بننے والی کی پروڈکشن میزج پانڈے جبکہ ہدایات سنجیو شرما نے دی ہے ۔