اسرائیل نوجوانوں کے واقعہ کو استعمال کر کے فلسطینی عوام کو نقصان پہنچا رہا ہے ،محمود عباس

اسرائیل نوجوانوں کے واقعہ کو استعمال کر کے فلسطینی عوام کو نقصان پہنچا رہا ...

  

غزہ(ثناءنیوز)صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ بظاہر اغوا کے اس واقعے کو استعمال کر کے فلسطینی عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ان کی فورسز ان تین اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں مدد فراہم کر رہی ہیں ۔سعودی عرب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تینوں نوجوان انسان ہیں اور فلسطینی حکام انسانی جانوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اسرائیل کے ساتھ اس طرح کا تصادم نہیں چاہتا۔صدر عباس نے کہا کہ اسرائیل کی مزاحمت کی جگہ بین الاقوامی فورمز پر دلائل کے ساتھ ہے نہ کہ ہتھیاروں کے ساتھ۔یہ تین نوجوان مغربی کنارے میں گزشتہ ہفتے اسکول سے واپسی پر لاپتا ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے ان لڑکوں کی تلاش کے دوران حماس کے درجنوں لوگوں کو حراست میں لیا۔ حماس نے اغوا کے الزام کو مسترد کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -