ترکی‘ 1980 میں فوجی بغاوت، آرمی، فضائیہ کے سربراہ کو عمر قید

ترکی‘ 1980 میں فوجی بغاوت، آرمی، فضائیہ کے سربراہ کو عمر قید

  

استنبول(آن لائن) ترکی کی ایک عدالت نے 1980 کے دوران فوجی بغاوت کے ذمہ دار فوج اور فضائیہ کے سربراہوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی عدالت نے 1980 کے دوران منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے کیس کی سماعت کی، سماعت میں 96 سالہ سابق فوجی سربراہ کینان ایورن اور 89 سالہ فضائیہ کے سربراہ تحسین سہنکایا کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران دونوں سابق فوجی سربراہ بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے تاہم ویڈیو لنک کے ذریعے وہ عدالتی کارروائی میں شامل ہوئے، جبکہ مارشل لا کے دوران ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود رہی۔ عدالت نے طویل سماعت کے بعد فوج اور فضائیہ کے دونوں سابق سربراہوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی جبکہ وکیل صفائی نے عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عدلیہ مقدمہ سننے کی اہل نہیں۔

مزید :

عالمی منظر -