افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کاالزام
کابل(ثناءنیوز)افغانستان میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہفتے کے دن منعقد ہوئے اس صدارتی الیکشن کی گنتی روک دی جائے کیونکہ اس عمل میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کابل میں کہا کہ ان کے حریف اشرف غنی کو کامیاب قرار دینے کے لیے ایک منظم طریقے سے کوشش کی جا رہی ہے۔ افغان الیکشن کمیشن نے عبداللہ عبداللہ کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔دوسرے مرحلے کے انتخابی نتائج جولائی میں منظر عام پر آئیں گے۔
افغان صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد کی قطعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔