عراق اورشام میں مسلح جنگجو برطانیہ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ,برطانیہ

عراق اورشام میں مسلح جنگجو برطانیہ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ,برطانیہ

  

 لندن(بیورورپورٹ) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ عراق اورشام میں مسلح جنگجو برطانیہ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ¾تنظیم سے تعلق رکھنے والے برطانوی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام میں قومی سلامتی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کے دوران انہوںنے کہاکہ وہ ان لوگوں کی بات سے اتفاق نہیں کرتے جو کہتے ہیں کہ عراق اور شام میں لڑنے والے شدت پسند برطانیہ پراثر انداز نہیں ہوں گے جبکہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ خطے پر قبضے کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ برطانیہ پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔تنظیم سے تعلق رکھنے والے برطانوی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں-

مزید :

عالمی منظر -