” رولز رائس “ کا اپنے شیئر ہولڈرز کو 1 ارب پاﺅنڈواپس کرنے کا اعلان

” رولز رائس “ کا اپنے شیئر ہولڈرز کو 1 ارب پاﺅنڈواپس کرنے کا اعلان

  

لندن(اے پی پی) طیاروں کے انجن بنانے والی برطانوی کمپنی ” رولز رائس “نے اپنے شیئر ہولڈرز کو 1 ارب پاﺅنڈ(1.7 ارب ڈالر)واپس کرنے کا اعلان کردیا۔رولز رائس کے چیف ایگزیکٹو جان رشٹن کے جاری بیان کے مطابق اس کے توانائی گیس ٹربائن اور کمپریسر سے متعلقہ کاروباری یونٹس کی جرمن کمپنی سمنز کو فروخت سے حاصل ہونے والی رقم رولز رائس کے ان شیئر ہولڈرز کواداکی جائے گی -

جن سے حصص واپس لیے جائیں گے اور توقع ہے کہ اس سال کے اختتام تک یہ عمل مکمل کر لیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت کسی قسم کے خام مال یا دوسری اشیاءکی خریداری کی ضرورت نہیں اس لیے دو چھوٹے کاروباری یونٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم رولز رائس کے شیئر ہولڈرز کو ادا کر دی جائیگی۔

مزید :

کامرس -