رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 3 فیصداضافہ

رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 3 فیصداضافہ

  

لاہور( کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 3 فیصد جبکہ مئی کے دوران فروخت میں 10فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ملکی مارکیٹوں میں سیمنٹ کی فروخت 2کروڑ 36 لاکھ ٹن تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 23لاکھ ٹن سے زائد رہی، اس طرح رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سیمنٹ کی ملکی مارکیٹوں میں فروخت میں 3.3 فیصد جبکہ مئی کے دوران فروخت 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -