قرضوں کی ادائیگی ممکن نہیں دباﺅ ڈالا گیا تو دیوالیہ پن کا اعلان کردیں گے‘ارجنٹائن

قرضوں کی ادائیگی ممکن نہیں دباﺅ ڈالا گیا تو دیوالیہ پن کا اعلان کردیں ...

  

بیونس آئرس(اے پی پی)ارجنٹائن نے کہا ہے کہ اس کیلئے قرضوں کی اگلی قسط کی ادائیگی بالکل ممکن نہیں اور زیادہ دباﺅ ڈالا گیا تو دیوالیہ پن کا اعلان کردے گا۔ گزشتہ روز امریکی عدالت کی جانب سے سرکاری بانڈز کے خریداروں کو رقوم کی ادائیگی کے فیصلے کے بعد ارجنٹائن کے حکام نے اس فیصلے پر عملدرآمد کو ناممکن قرار دے دیا ہے۔ بیونس آئرس جو گزشتہ 12 سال سے ان قرض خواہوں کے مقدمات کا سامنا کر رہا ہے جنھیں جاری کیے گئے 100 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز کے عوض رقم کی ادائیگی سے حکومت نے 2002 ءمیںمعذوری ظاہر کر دی تھی۔امریکی عدالت کے فیصلوں کے باعث ملک بین الاقوامی سرمائے تک رسائی سے محروم ہوچکا ہے -

جس کے باعث اس کی معاشی حالت مسائل کا شکار ہے۔

مزید :

کامرس -