مبصرین اور پرستار برازیل کی کارکردگی سے مایوس

مبصرین اور پرستار برازیل کی کارکردگی سے مایوس

  

فورٹالیزا( نیٹ نیوز)مبصرین اور شائقین ورلڈ کپ فٹ بال میں میزبان برازیل کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں برازیلی ٹیم پہنچ گئی تو سخت جان یورپین حریفوں کے خلاف وہ کچھ بھی نہیں کرسکے گی۔ تاہم ٹیم کے کوچ اسکولاری کا کہنا ہے کہ میکسیکو سے میچ برابرکھیلنے کے باوجود ہم اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔اسکولاری نے میڈیا سے کہا کہ برازیل کوارٹر فائنل تک باآسانی پہنچ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ میری رائے کے مطابق ہماری ٹیم نے کروشیا کی نسبت اس میچ میں اچھا کھیل پیش کیا،ہم پہلے میچ کے نسبت دس فی صد بہتر کھیلے۔اسکولاری نے کہا کہ ٹیم بہتری کی جانب گامزن ہے اور ہم مزید اچھا کرسکتے ہیں لیکن ہم اب بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں، ہم نے معیاری کھیل پیش کیا۔

 اور میں اسے مطمئن ہوں۔میزبان برازیل نے کروشیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 3-1سے جیتا تھا جبکہ میکسیکو کے خلاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہواتھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -