ہیری ٹیج کالج گوجرانوالہ کیمپس کے طلباﺅ طالبات کالاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

ہیری ٹیج کالج گوجرانوالہ کیمپس کے طلباﺅ طالبات کالاہور سٹاک ایکسچینج کا ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر) ہیری ٹیج کالج گوجرانوالہ کیمپس کے طلباﺅ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا ۔ اس دورہ کے دوران ایل ایس ای نے ان طلباﺅ طالبات کیلئے فنانشل لٹریسی کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام کا پہلا ، دوسر ا اور تیسرا سیشن منعقد کیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساو¿تھ ایشن فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کے اشتراک سے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری تھے۔سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے کہا کہ فنانشل لٹریسی پروگرام کا مقصد طلباﺅ طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرناہے ۔ اس سے طلباءو طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و قومی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلباﺅ طالبات کو فنانشل لٹریسی پروگرام سے آگاہی فراہم کرنا ہے جس میںنوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جا کر طلباءو طالبات کی معاشی استعداد کار بڑھانا مثلا بچت کرنا سرمایہ کاری کرنا اور رقم کا صحیح استعمال کرنا شامل ہے۔

مزید :

کامرس -