سپین کیخلاف میچ میں کامیابی کی بہت خوشی ہے ، جارج سامپاﺅلی

سپین کیخلاف میچ میں کامیابی کی بہت خوشی ہے ، جارج سامپاﺅلی

  

ریوڈی جنیر و ( نیٹ نیوز) چلی کی فٹ بال ٹیم کے کوچ جارج سامپاﺅلی نے کہا ہے کہ وہ سپین کے خلاف اپنے گروپ بی کے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں، ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے چلی کے کوچ نے کہا کہ سپین کے خلاف 2-0 سے کامیابی بلاشبہ انکی ٹیم کی بڑی فتح ہے، انہوں نے کہا کہ ابھی ٹیم کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی چیمپیئن کے خلاف کامیابی میں ٹیم کی اجتمائی کوششوں کا نتجہ ہے۔

چلی کی ٹیم نے میچ میں سپین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے شکست دی تھی۔ ریوڈی جنیرو میں ہسپانوی ٹیم کے خلاف اپنے گروپ کے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد چلی کے کوچ جارج سامپاﺅلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی اس پہلی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا سپین کے خلاف میچ انکی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور انکی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ جارج سامپاﺅلی نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور اپنے گروپ کے آخری میچ میں ہالینڈ کے خلاف بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں انکی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب سپین کو 2-0 سے ہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ چلی کی ٹیم اپنے گروپ بی کا تیسرا اور آخری میچ 23 جون کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی جو ساﺅپاﺅلو کے مقام پر رات نو بجے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -