ایشیائی حصص بازاروں میں میںحصص کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

ایشیائی حصص بازاروں میں میںحصص کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

  

ہانگ کانگ(اے پی پی)ایشین سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو حصص کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی بازار حصص میں بہتری کی صورتحال ہے۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں قبل از دوپہر تجارتی سرگرمیوں میں شیئرز کے نرخوں میں 1.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ دو روز کی نسبت 1 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری علاقائی مارکیٹوں میں ہانگ کانگ 0.43 فیصد، سڈنی 0.97 فیصد، سیﺅل 0.27 فیصد اور شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں 0.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر امریکی فیڈرل ریزرو نے اپنے ماہانہ تیل خریداری پروگرام کو مزید 10 ارب ڈالر کم کرنے اور شرح سود کو بھی مزید کچھ عرصے تک کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کامرس -