ورلڈ کپ 2014ءکا ٹائٹل جیت کر قوم کو تحفہ دینگے،لوئز فلپ

ورلڈ کپ 2014ءکا ٹائٹل جیت کر قوم کو تحفہ دینگے،لوئز فلپ

  

برازیلیا ( نیٹ نیوز) پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین فٹ بال ٹیم کے وہم وطن کوچ لوئز فیلپ سکولاری نے کہا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں اب تک کی اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ فیفا ورلڈ کپ 2014ءکا ٹائٹل جیت کر اپنی قوم کو تحفہ دینگے۔ لوئز فیلپ سکولاری نے کہا کہ ٹیم کا آخری گروپ میچ کیمرون سے ہے جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے گروپ اے کے ابتدائی میچ میں کروشیا کے خلاف 3-1 سے کامیابی پر بہت خوشی ہوئی تاہم دوسرا میچ میکسیکو کے خلاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوگیا جس میں بھی وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ اپنے ایک بیان میں لوئز فیلپ سکولاری نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آئی ہے۔

، اس وقت ہماری ٹیم عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ورلڈ کپ کھیلنے والی کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی میکسیکو کے خلاف بھرپور مقابلہ ہوا تاہم دکھ اس بات پر ہوا کے میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -