ویتنام ملائیشیا کو 2لاکھ ٹن چاول فروخت کرے گا

ویتنام ملائیشیا کو 2لاکھ ٹن چاول فروخت کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنوئی(اے پی پی)ویتنام ملائیشیا کو 2لاکھ ٹن چاول فروخت کرے گا جس کے لئے دونوں ممالک کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے۔ مےڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدہ کے تحت چاول کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ جبکہ 5 فیصد ٹوٹا چاول کی فراہمی کا معاہدہ 410 ڈالر فی ٹن میں طے پایا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق دنیا میں چاول پیدا کرنے والے دوسرے بڑے ملک ویتنام کا رواں سال اپریل کے بعد سے چاول کی فروخت کا پہلا بڑا معاہدہ ہے جبکہ اس سے پہلے ویتنام اور فلپائن کے درمیان 8 لاکھ ٹن چاول کی فروخت کا معاہدہ طے پایا تھا۔ ویتنام جولائی اور اگست میں ملائیشیا کو 2لاکھ ٹن چاول فروخت کرے گا۔

مزید :

کامرس -