امریکی فیڈرل ریزرو نے ملکی اقتصادی ترقی کے تخمینوں میں کمی کردی

امریکی فیڈرل ریزرو نے ملکی اقتصادی ترقی کے تخمینوں میں کمی کردی

  

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی فیڈرل ریزرو نے 2014 ءکے دوران ملکی اقتصادی ترقی کے پیشگی اعشاریوں میں کمی کردی جس کی وجہ پہلی سہ ماہی کے دوران کمزور اقتصادی سرگرمیاں ہیں۔بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران خراب موسم کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں نے ملکی اقتصادیات کو شدید متاثر کیا تاہم دوسری سہ ماہی کے دوران اس میں واضح بہتری نظر آرہی ہے۔افراط زر میں اضافے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خطرہ نہ ہونے کے باوجود اس کی روک تھام کیلئے مزید مﺅثر اقدامات کرنے ہونگے۔

ادھر فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے تیل خریداری پروگرام کو 10 ارب ڈالر کم کرکے 35 ارب ڈالر ماہانہ کرنے کا قوی امکان ہے جس کی دسمبر میں حد 85 ارب ڈالر ماہانہ تھی۔ملک میں بیروزگاری کی شرح میں مسلسل کمی کے باوجود جینٹ ییلن کا کہنا تھا کہ یہ موجودہ شرح (6.3 فیصد )سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے جس کی وجہ افرادی قوت سے مﺅثر انداز میں فائدہ نہ اٹھایا جانا ہے۔

مزید :

کامرس -