تازہ پاکستانی آم کی پہلی کھیپ امریکی منڈی میں پہنچ گئی

تازہ پاکستانی آم کی پہلی کھیپ امریکی منڈی میں پہنچ گئی

  

واشنگٹن (اے پی پی)تازہ پاکستانی آم کی پہلی کھیپ امریکی منڈی میں پہنچ گئی جس کا شہریوں نے اچھے انداز میں استقبال کیا۔ پاکستان کے سفارتی ذرائع کے مطابق اعلی درجے کے سندھڑی آم کی 3500 کلوگرام پر مشتمل ایک کھیپ ہوسٹن اور ٹیکساس کی منڈیوں میں پہنچ گئی ہے جبکہ ہوسٹن کیلئے مزید آم آئندہ دوہفتوں کے دوران پہنچنا شروع ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ اڑھائی کلو گرام(2.5 kg. )آم کے نرخ 25 ڈالر وصول کیے جارہے ہیں جو کہ مقامی منڈی میں مناسب قیمت ہے۔سندھڑی آم کو اس کی خوشبو اور بہترین جوس کے باعث بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستانی آموں کیلئے بہترین مارکیٹ ہے جہاں ان کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کراچی کی فارم ہاﺅس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ہوسٹن کی فیمس فوڈ پروڈکٹس کی جانب سے سندھڑی آم امریکہ بھجوانے کے عمل کو سراہتے ہوئے اسے وزیراعظم محمد نواز شریف کی امریکہ کیلئے برآمدات میں اضافے کی پالیسی کے عین مطابق قرار دیا ہے۔انھوں نے دوسرے ملکی آم کے برآمد کنندگان سے بھی کہا کہ وہ قیمتی پھل امریکہ بھجوانے کیلئے کوششیں کریں اس سلسلے میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹس ان کی بھرپور معاونت کریں گے۔اس موقع پر انھوں نے امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے پاکستانی پھل کی درآمد کیلئے سہولتوں کی فراہمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکی شہری بھی اس خوشذائقہ پھل سے مستفید ہوسکیں گے۔

مزید :

کامرس -