چیانگ مائی گالف کلاسک ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا

چیانگ مائی گالف کلاسک ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا

  

بنکاک ( نیٹ نیوز) تھائی لینڈ میں سیاسی بحران کے باعث چیانگ مائی گالف کلاسک ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ ماہ منعقد ہونا تھا۔ آرگنائزر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تھائی لینڈ میں مارشل لا کے باعث سیاسی صورتحال کشیدہ ہے اور ایسی صورتحال میں میگا ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔ آرگنائزر کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد رواں سال کے آخر میں متوقع ہے تاہم نئے شیڈول کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ سات لاکھ پچاس ہزار ڈالر انعامی رقم پر مشتمل ٹورنامنٹ 3 سے 6 جولائی تک منعقد ہونا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -