قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں شروع

قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں شروع

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)59 ویں قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں شروع ہوگئی ۔چیمپئن شپ کے پہلے روز افتتاحی ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں 56کلوگرام کیٹگری میں واپڈا کے عبدالغفور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔انہوں نے215کلوگرام وزن اٹھایا ۔دوسری پوزیشن پنجاب کے طلحہ طالب نے حاصل کی انہوں نے مجموعی طور پر 191کلووزن اٹھایا ۔تیسری پوزیشن بھی پنجاب کے احسن شفیق نے حاصل کی ۔انہوں نے 185کلوگرام وزن اٹھایا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -