ورلڈ کپ وننگ ٹرافی برازیلین سپرماڈل گائزیل بنشندینگی

ورلڈ کپ وننگ ٹرافی برازیلین سپرماڈل گائزیل بنشندینگی

  

 ریوڈی جنیرو( نیٹ نیوز) اطلاعات ہیں کہ فٹ بال کا عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کو برازیل کی صدر نہیں بلکہ اسی ملک کی سپر ماڈل گائزیل بنشن ٹرافی دے گی۔ برازیلی شہر ریو ڈی جنیرو کے سٹیڈیم میں 13 جولائی کو شاندار اختتامی تقریب منعقد کی ہوگی۔یاد رہے کہ برازیلین صدر اب تک فٹ بال کے عالمی کپ کے انعقاد پر اٹھنے والے بے پناہ اخراجات کی بنا پر عوام کی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ جب کہ بنشن برازیل ہی نہیں بلکہ یہ خوبصورت اور پر کشش ماڈل دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں ، اور عالمی سطح پر کئی مصنوعات کی تشہیر کرنے کے ساتھ ساتھ ریمپ پر بھی ان کے جلوے کافی مشہور رہے ہیں۔ نومی کیمبل سمیت ماڈلنگ کی دنیا کی کئی معروف ہستیوں نے بنشن کو دنیا کی واحد سپر ماڈل کا درجہ دیا ہے۔ پہلے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ برازیل کی صدر جیلما روسیف فاتح ٹیم کو فیفا ٹرافی دیں گی، کیونکہ گذشتہ ورلڈ کپ میں فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے ہی ٹرافی سپین کے کپتان آئیکریلی لاس کے ہاتھ میں دی تھی۔

 تا ہم اب اطلاعات یہی ہیں کہ یہ وننگ ٹرافی ایک گلیمرس شخصیت دے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -