چینی کی پیداوار ترپن لاکھ تیس ہزار ٹن تک پہنچ گئی

چینی کی پیداوار ترپن لاکھ تیس ہزار ٹن تک پہنچ گئی

  

کراچی(اکنا مک رپورٹر) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مناسب آب وہوا کی بدولت رواں سال نومبر تا اپریل کرشنگ سیزن کے اختتام پر ایک کروڑ تیرہ لاکھ ایکڑ پر گنے کی کاشت کی گئی، جس کے باعث چینی کی پیداوار ترپن لاکھ تیس ہزار ٹن تک پہنچ گئی،رواں سال چینی کی پیداوار کا تخمینہ پچاس لاکھ ٹن تھا اور مقامی ضرورت چالیس لاکھ پچاس ہزار ٹن ہے۔ اس کے باوجود ملک میں چینی چون سے چھپن روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بتیس لاکھ ٹن چینی کی پیداوار پنجاب میں حاصل ہوئی۔

مزید :

کامرس -