مصری عالم دین نے فٹبال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنا حرام قرار دیدیا

مصری عالم دین نے فٹبال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنا حرام قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ ( نیٹ نیوز) مصری عالم دین نے برازیل میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنا حرام قرار دے دیا۔ ایک عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے فٹ بال میچ دیکھنے کو اسلامی نکتہ نگاہ سے ناقابل قبول قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ یہ خالص پریشانی اور قوم کو تباہ کرنے والی سرگرمی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں مصری عالم دین یاسر بوراہمی نے کہاکہ فٹ بال کے عالمی کپ کے میچ دیکھنا ایک طرح کی تباہی ہے جو مجھے سخت ناگوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فٹ بال میچ دیکھنے کے حرام ہونے اور اسلام میں ناقابل قبول ہونے کی مخصوص شرائط ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ میچ کسی شخص کو اس کی مذہبی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کرنے سے روکتا ہے ۔ انسانی جسم کے ان حصوں کو ظاہر کرنے ذریعہ بنتا ہے جنہیں ڈھانپنے کا حکم ہے اور اسی طرح اگر یہ میچ مسلمانوں کے دلوں میں غیر مسلموں کی محبت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں تو ان وجوہات کی بنا پر اسے حرام قرار دیا جاسکتا ہے ۔


مصری عالم دین کی جانب سے ایک ایسے وقت میں جب مصری عوام فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لئے ٹی وی سے جڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس فتوے کے سامنے آنے کے بعد سخت ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔ ایک نجی مصری چینل کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مصری عالم دین نے کہاکہ میں نے تو لوگوں کو وقت ضائع کرنے سے بچنے کے لئے کہاہے ۔ میری بات کو سیاق و سباق سے الگ پیش کیا گیا ہے ۔