لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

                                 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر83کمپنیوں کا کاروبارہوا۔2کمپنیوں کے حصص میں اضافہ33کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس110.23پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5499.91 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل21لاکھ 66 ہزار 600حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز16لاکھ40 ہزار800 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے7 لاکھ4 ہزار500حصص۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے4 لاکھ54 ہزار حِصص۔ جبکہ سمٹ بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ8 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.40روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت17.61روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -