دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈین ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 460 پر آﺅٹ

دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈین ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 460 پر آﺅٹ

  

ٹرینیڈاڈ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 460 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز310 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو شیونارائن چندپال 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔ کیمارﺅلچ ویسٹ انڈیز کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر نیشام کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ شیونرائن چندرپال 47 رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے۔ بلیک ووڈ اور رامدین کے درمیان آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 76رنز بنے ۔ بلیک ووڈ 63 رنز بناکر سودھی کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ویسٹ انڈین ٹیم کیویز اننگز کے سکور 221 رنز کے جواب میں اپنی اننگز میں 460رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور اسکو کیویز کے خلاف 239 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی۔ کیویز کی طرف سے ایشن سودھی نے 4، ٹرینٹ بولٹ نے 3 جبکہ ٹم ٹاﺅتھی ، نیشام اور ولیمسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز ٹوم لاتھم اور کپتان برینڈن میکولم نے مایوس کن انداز میں کیا۔ برینڈن میکولم پہلی کی طرح دوسری اننگز میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 3 رنز بنا کر جررم ٹیلر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے ۔ میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 73رنز بنا لیے تھے اور اسکو ویسٹ انڈین اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 166رنز کی ضرورت تھی جبکہ اسکی 9وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ ٹوم لاتھم 30 اور کین ولیمسن 38رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جروم ٹیلر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -