ویلو کپ نےشنل رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے آج ہونگے

ویلو کپ نےشنل رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے آج ہونگے

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ویلو کپ چوہدری محمد نواز مرحوم نےشنل رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے آج ہونگے ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان نے بتایا کہ فائنل مقابلوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی ، پاکستان ایئر فورس ، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ ، بلوچستان ، اسلام آباد ، فاٹا ،اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔یہ چیمپئن شپ ریفریز ججز کمیشن کے چیئرمین علی اکبر شاہ کی زیرنگرانی منعقد ہو رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -