کیوکن لانز نیشنل گالف ٹورنامنٹ 26 جون کو شروع ہوگا

کیوکن لانز نیشنل گالف ٹورنامنٹ 26 جون کو شروع ہوگا

  

نیویارک( نیٹ نیوز) کیوکن لانز نیشنل گالف ٹورنامنٹ 26 جون سے امریکی ریاست بتھسڈا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزما ہونگے۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں امریکہ کے نامور گالفر بل ہاس اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

 ٹورنامنٹ میں 65 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ چار روز تک جاری رہنے کے بعد 29 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -