کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری

کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انڈر16 کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے ۔ تربیتی کیمپ میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے باو¿لنگ کوچ مشتاق احمد بھی کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں ملک بھر سے پچیس ٹاپ جونیئر کھلاڑیوں کا چناو¿ کیا گیا ہے۔ این سی اے کے کوچز سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے باو¿لنگ کوچ مشتاق احمد بھی جونیئر کھلاڑیوں کو ٹپس دینے کے لئے میدان میں اتر آئے ہیں۔ ان کے ہمراہ منصور رانا،،محتشم رشید اور این سی اے کا سپورٹنگ سٹاف کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کروا رہا ہے۔ تربیتی کیمپ میں بائیس جون تک کھلاڑی فزیکل فٹنس اور نیٹ پریکٹس کریں گے جبکہ آخری پانچ روز تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کر کے ٹارگٹ میچز کروائے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -