انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

  

لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور سری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 3 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن 11 بجے شروع ہوگا ۔ اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم قیادت السٹر کک کریں گے جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت اینگلو میھتوز کریں گے ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے دونوں ٹیموں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان السٹر کک نے کہاہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور سری لنکا کو شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے ۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان اینگلو میھتوز کا کہناہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے حکمت تیار کرلی۔ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -