ایگن اوپن ٹینس، کیرولین اور پیٹرا کویٹوا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ایگن اوپن ٹینس، کیرولین اور پیٹرا کویٹوا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  

ایسٹ برن ( نیٹ نیوز)جمہوریہ چیک کی سیکنڈ سیڈڈ پیٹرا کویٹوا اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ایگن انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیںجبکہ سلواکیہ کی ڈینیلا ہینچوا، اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا اور فرانس کی علیز کارنٹ دوسرے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ انگلینڈ کے شہر ایسٹ برن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹوا نے امریکہ کی واروارا لیپچنکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے امریکہ کی سلونی سٹیفنز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -