برہنہ خاتون نے گاڑیوں کی ٹکریں کروادیں

برہنہ خاتون نے گاڑیوں کی ٹکریں کروادیں
برہنہ خاتون نے گاڑیوں کی ٹکریں کروادیں

  

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا کے دارالحکومت میں ایک خاتون اپنے گھر کی بالائی منزل کی کھلی کھڑکی میں بنا کچھ زیب تن کئے دھوپ سینکنے کیلئے لیٹ گئی جس کی وجہ سے گھر کے سامنے سڑک پر ٹریفک درہم برہم ہو گئی اور متعدد گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔ ایک ڈرائیور مائیکل کیناسٹ نے ویانا میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تیز رفتاری کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ اچانک اس کے سامنے والی گاڑیوں نے یک لخت بریک لگا دی اور یوں لگا کہ سب گاڑیاں ایک دوسری میں گھس جائیں گی۔ اس کا کہنا ہے کہ سب سے آگے والی گاڑی کے ڈرائیور نے باقی لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ کھڑکی میں نظر آنے والے منظر کی وجہ سے اسے سڑک اور ٹریفک کی کوئی خبر ہی نہ رہی اور وہ بالکل حواس باختہ ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن تب تک خاتون اپنا مشن مکمل کر کے اندر جا چکی تھی اور کھڑکی بھی بند ہو چکی تھی۔

گریگری شکاکی نامی فوٹوگرافر نے خطرناک سن باتھ کے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ خاتون جہاں سن باتھ لینے کی کوشش کر رہی تھی وہاں سورج کو چمکتے ہوئے کم ہی دیکھا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -