پشتو گلوکارہ گلناز عرف مسکان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

پشتو گلوکارہ گلناز عرف مسکان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
پشتو گلوکارہ گلناز عرف مسکان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
کیپشن: singer

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشتو کی مقامی گلوکارہ گلناز عرف مسکان کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گلناز کوبدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گلبرگ میں ان کے گھر کے قریب اس وقت نشانہ بنا یا گیا جب وہ ایک پروگرام کے بعد رات گئے واپس آرہی تھیں ، فائرنگ کے دوران ایک گولی مسکان کے سر میں بھی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں، گلناز عرف مسکان کو فوری لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں ، پولیس حکام کے مطابق ایک مبینہ حملہ آور کو گرفتاربھی کر لیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -