کاکروچ مارنے کے لئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال

کاکروچ مارنے کے لئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال
کاکروچ مارنے کے لئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال
کیپشن: bathroom

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کاکروچ کے متعلق مشہور ہے کہ یہ انتہائی مکار ہوتے ہیں اور ان کو مارنا بہت مشکل کام ہے۔ شائد یہی وجہ ہے کہ تائیوان میں ایک خاتون کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں پورا باتھ روم ہی دھماکے سے اڑا دیا۔ 43 سالہ ’زئی لو‘ تائپے شہر کے ایک دفتر میں صفائی پر مامور تھی۔ اس نے باتھ روم میں ایک کاکروچ گھومتا دیکھا تو اسے جوتے کے متعدد وار کر کے ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے دل میں یہ شک بیٹھ گیا تھا کہ کاکروچ مرنے کا ڈرامہ کر رہا ہے لہٰذا اس نے اسے ٹوائلٹ پیپر میں لپیٹ کر جلانے کا فیصلہ کر لیا۔ خاتون نے کاکروچ کو کاغذ میں لپیٹ کر آگ لگا دی اور جونہی یہ بھڑک اٹھا تو اسے اٹھا کر ٹوائلٹ سیٹ کے اندر پھینک دیا۔ ابھی خاتون زرا سا پیچھے ہٹی ہی تھی کہ زوردار دھماکہ ہو گیا جس میں باتھ روم بری طرح تباہ ہو گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون نے کچھ دیر پہلے باتھ روم کی تیزاب کے ساتھ صفائی کی تھی اور اس کے اثرات ابھی بھی ٹوائلٹ سیٹ کے اندر جمع تھے جو دھماکے کا باعث بن گیا۔ خاتون دروازے کے پیچھے ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی البتہ وہ عارضی طور پر بہری ضرور ہو گئی تھی۔ اس تمام تر تباہی کے باوجود یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کاکروچ واقعی مر گیا یا چپکے سے کسی اور طرف نکل گیا۔

مزید :

تفریح -