کروشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کیمرون باہر

کروشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کیمرون باہر

  

                          برازیلیا(نیٹ نیوز)کیمرون کو گروپ اے کے ایک میچ میں کروئیشیا نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔مناس میں کھیلے جانے والے میچ میں کیمرون کی ٹیم میں اعتماد، مہارت اور ٹیم روک کی کمی دکھائی دی۔کروئیشیا کی جانب سے پہلے میچ میں معطلی کی وجہ سے شرکت نہ کرنے والے ماریو منزوکچ نے دو گول کیے۔ان کے علاوہ اوئیکا اولچ اور ایوان پیریسچ نے ایک ایک مرتبہ گیند کو گول کی راہ دکھلائی۔اس شکست کے بعد کیمرون کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوگئی ہے اور یہ لگاتار پانچواں موقع ہے کہ ورلڈ کپ میں ایسا ہوا ہے کروشیا فٹبال ٹیم کے کپتان نے میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا اگلا میچ بھی جیتیں گے اور اس میچ میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا دوسری طرف کیمرون ٹیم کے کپتان نے ایونٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی کا اعتراف کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -