شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والو ں کی گاڑی کو حادثہ 4 جاں بحق،20سے زائد زخمی

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والو ں کی گاڑی کو حادثہ 4 جاں بحق،20سے زائد ...
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والو ں کی گاڑی کو حادثہ 4 جاں بحق،20سے زائد زخمی

  

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق جبکہ20سے زائد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2بچے،خاتون اور ایک لڑکاشامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے بنوں آرہے تھے کہ میران شاہ روڈ پربکا خیل کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔حادثے میں زخمی ہونےوالوں میں11بچے بھی شامل ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید :

بنوں -