لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پرشدید گرمی سے مزید 8افراد جاں بحق

لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پرشدید گرمی سے مزید 8افراد جاں بحق

گذشتہ 3روزمیں گر می سے مرنے والوں کی تعداد 51ہوگئی

لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پرشدید گرمی سے مزید 8افراد جاں بحق

  

 سہون(مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث مزید 8 افراد دم توڑ گئے  جس کے بعدگزشتہ 3روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 51ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 3 روزہ عرس کے پہلے 2 روزمیں شدید گرمی اور حبس کے باعث 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے تاہم شدید گرمی کو برداشت نہ کرتے ہوئے آج ( جمعرات کو)مزید 8افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 51ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد قاسم، محمد اشرف، صفدر حسین، محمد حنیف، محمد اسلم اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے تاہم 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعوی کیا گیا تھاکہ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران سے زائرین کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سمیت رہائش کے لئے ٹینٹ بھی فراہم کئے جائیں گے تاہم عرس کے دوران ایسا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

مزید :

سندھ -