متحدہ قومی موومنٹ کی ایم این اے طاہرہ آصف انتقال کر گئیں

متحدہ قومی موومنٹ کی ایم این اے طاہرہ آصف انتقال کر گئیں
متحدہ قومی موومنٹ کی ایم این اے طاہرہ آصف انتقال کر گئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی ایم این اے طاہرہ آصف انتقال کر گئیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دو آپریشن کئے جانے کے باوجود طاہرہ آصف کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ان کی حالت میں بہتری نہیں آسکی۔چند گھنٹے قبل طاہرہ آصف کا بلڈ پریشر انتہائی خطرناک سطح تک گر گیا اور ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو سکا جس کے نتیجے میں طاہرہ آصف دم توڑ گئیں۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کی ایم این اے کو گذشتہ روزاقبال ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا اور وہ شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ طاہرہ آصف نے سوگواران میں 2بیٹے اور1 بیٹی  چھوڑی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انکی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے حکومت پنجاب سے طاہرہ آصف کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ایم کیو ایم کا مشن روکا نہیں جا سکتا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -